بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) حالت نیند میں بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 40 سالہ وینکٹیش جو انوجی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے۔ یہ شخص کل اپنے مکان کی چھت پر سو رہا تھا کہ رات دیر گئے پانی پینے کے لئے وہ نیند سے بیدار ہوا اور نیند کی حالت میں مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ پولیس گھٹکیسر مصروف تحقیقات ہے۔