حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور چندا نگر کے علاقہ میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے مشتبہ طور پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 48 سالہ کے رمنا راؤ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا۔ 10 جنوری کے دن وہ دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا اور وہ کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ سنتوش جو پیشہ سے مزدور تھا۔ نلہ گنڈلہ علاقہ میں رہتا تھا۔ گزشتہ ہفتہ سنتوش ایک زیرتعمیر عمارت کی چوتھی منزل سے مشتبہ طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔