حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) گولکنڈہ اور ایس آر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ رانجیلو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ شیخ پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ ایک عمارت کی 5 ویں منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ایس آر نگرپولیس کے مطابق 22 سالہ سامبھا شیوا ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یلاریڈی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا اس شخص نے مکان کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جو برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
مالی پریشانی پر خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ لاونیا جو نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن نریش کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ چند روز سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھی جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔