بلندی سے گرنے والے دو افراد کی موت

حیدرآباد /28 جنوری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ مائیلاردیوپلی اور مادناپیٹ کے علاقہ میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بلندی سے گرکر ہلاک ہوگئے ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 61 سالہ بی ایلیا جو مادناپیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل اپنے مکان میں دورے پڑنے کے باعث بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مائیلاردیوپلی پولیس کے مطابق 35 سالہ شامباشیوا پیشہ مزدور ساکن کنگ کالونی عمارت کی دوسری منزل پر کام میں مصروف تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔