حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ حدود میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن لڑکی عمارت کی بلندی سے گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دیڑھ سالہ لڑکی سنگھوئی بھاٹیہ جو بوڈاپل علاقہ کے ساکن شخص ابھیمنیو بھاٹیہ کی بیٹی تھی ۔4 ستمبر اپنے مکان کی دوسری منزل پر کھیل رہی تھی کہ اچانک بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔