بلندی سے گرنے والی خاتون فوت

حیدرآباد ۔ /2 نومبر (سیاست نیوز) اتفاقی طور پر اونچائی سے گرنے کے سبب ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ این سجاتا ریڈی ساکن سرینواس اپارٹمنٹس پنچوتی کالونی رائے درگم پانچویں منزلہ اپارٹمنٹ میں حسب معمول چہل قدمی کررہی تھی کہ وہ اچانک وہاں سے گرپڑی ۔ سجاتا ریڈی کو خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔