حیدرآباد ۔ /23 فبروری ۔ (سیاست نیوز) بلند عمارت سے اتفاقی طور پر گرنے کے بعد زخمی ہونے والا مزدور آج ہلاک ہوگیا ۔ فلک نما پولیس کے بموجب 25 سالہ دیپک ورما ساکن شیورام پلی /17 فبروری کی شام کو عمارت کی دوسری منزل سے اس وقت گرگیا تھا جب وہ آہنی سلاخیں منتقل کررہا تھا جس کے دوران وہ برقی تار کی زد میں آگیا ۔ اس حادثہ میں نیچے گرپڑا تھا اور اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا لیکن آج وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فلک نما پولیس نے بلڈنگ کے مالک کے خلاف لاپرواہی کا ایک مقدمہ درج کرلیا ۔