بلندی سے گرنے والا آٹو ڈرائیور کی موت

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) چکڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر دوسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق  28 سالہ سرینواس کو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جواہر نگر چکڑپلی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل اپنے مکان کی عمارت کی دوسری منزل سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس چکڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔