بلندی سے گرنے سے ایک شخص مشتبہ طور پر فوت

حیدرآباد 20 مئی (سیاست نیوز) نریڈمیٹ کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر فوت ہوگیا۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 60 سالہ شیخ سیلجہ جو نریڈمیٹ علاقہ میں رہتا تھا، ایک عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شیخ سیلجہ ایک زیرتعمیر عمارت کی پانچویں منزل پر کام کررہا تھا کہ بلندی سے گرکر فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔