حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں ایک لڑکی نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ شلپا جو ضلع میدک کے جیہ گنٹہ علاقہ کے ساکن شخص شنکر کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی چندا نگر کے ایک ویمن ہاسٹل میں رہتی تھی ۔ جس نے 40 فٹ بلندی سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ شلپا کی خودکشی کی دجوہات کا فوری پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔