بلندی سے چھلانگ لگاکر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز) ملک پیٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 34 سالہ وجیندر جو ملک پیٹ گنج میں کام کرتا تھا ۔ اس نے نامعلوم زہریلی دوا کے استعمال کے بعد اس نے بلندی سے چھلانگ لگادی ۔ وجیندر شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے ضعیف خاتون فوت
حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ڈاکٹرس کی لاپرواہی کے سبب ایک ضعیف فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ ایم پنٹماں جو وویک نگر علاقہ کے ساکن پینٹایا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی کل صحت خراب ہوگئی تھی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ ایک خانگی ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد اور انجکشن لگوانے کے بعد ڈاکٹروں نے ضعیف خاتون پنٹماں کو اپنے گھر جانے کی اجازت دی جہاں اس کی صحت میں سدھار نہیں آیا اور صحت مزید بگڑ گئی جس کے بعد فوری طور پر دوبارہ اس خاتون کو اسی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ پولیس کوکٹ پلی مصروف تحقیقات ہے ۔