بلدی موظف ملازمین کی کمیٹی کی تشکیل

کریم نگر ۔ 8اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وظیفہ یاب مجلس بلدیہ ملازمین اسوسیایشن کا اتوار کو اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر اسوسی ایشن کے سکریٹری ارکان عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا ۔ مقصود مرزا (صدر) ‘ جی ملیا ( نائب صدر ) ‘ اے یادگیری ( سکریٹری) ‘ آر چندر موہن ریڈی ( جوائنٹ سکریٹری ) ‘ ایم راجیا ( خازن) ‘ ایم لنگیا ‘ ڈی مدن موہن ‘ این وینکٹ سوامی ‘ ایس گوپال مورتی ‘ ایم ڈی حفیظ الدین ‘ پی پرشی رام کا ارکان عاملہ کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔