میدک میں منعقدہ ترقیاتی کاموں کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر کا خطاب
میدک /31 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہا کہ میدک ٹاون کے بلدی حلقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی سڑکوں کی تعمیر ، ڈرینس کی تعمیر کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ پدما دیویندر ریڈی میدک کے رحیم آباد میں انجام دئے گئے مختلف پروگرامس میں شرکت کرنے کے موقع پر یہ بات بتائی ۔ ڈپٹی اسپیکر کے ہاتھوں رحیم آباد میدک کے مسلم قبرستان کی حصاربندی کیلئے کاموں کا آغاز کیا ۔ ونیز انہوں نے اس محلہ میں ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ میدک میں ضلع کلکٹریٹ کامپلکس اور ضلع ایس پی کی عمارتوں کے تعمیری کام جنگی انداز میں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میدک کے پلی کوٹیال میں جاری ڈبل بیڈروم کے کام بھی جاری ہیں جہاں 500 مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بوڈوگو ذات سے تعلق رکھنے والے کمزور طبقات کے لوگوں کیلئے 40 مکانات مختص کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بوڈوگو جنگاؤں سے تعلق رکھنے والوں کو ضامن روزگار اسکیم کے تحت روزگار فراہمی کی جائے گی ۔ بعد ازاں پروگرام پدما دیویندر ریڈی نے اپنے کیمپ آفس منعقدہ ایک تقریب میں سی ایم ریلیف فنڈ کے تحت منظور شدہ 5 لاکھ 12 ہزار روپئے پر مشتمل چیکس کی مستحقین میں تقسیم کئے ۔ اس پروگرام میںمحترمہ لاونیا ریڈی ، صدر ٹاون ٹی آر ایس رکن معاون بلدیہ ایم گنگادھر نائب صدرنشین بلدیہ وائی اشوک ، کمشنر بلدیہ مسٹر سمیا تحصیلدار روی کمار ، چیرمین زرعی مارکیٹنگ کمیٹی مسٹر کرشنا ریڈی ، بلدی کونسلرس بی سلوچنا آر کے سرینواس اور دیگر قائدین مسرز سید صادق ، سی نرسملو ، سی نریندر ، کشن گوڑ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔