بلدی انتخابات کیلئے سپریم کورٹ کے احکامات

کریم نگر۔یکم مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فوری طور پر میونسپل کے چناؤ کروائے جانے کے لئے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی وجہ سے میونسپل کے چناؤ کے سلسلہ میں ہلچل پیدا ہوچکی ہے۔ اب چناؤ کروانا ضروری ہے، ایڈوکیٹ جنرل نے رائے دی ہے۔ چنانچہ حکومت نے چناؤ کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیرمین اور میئر کے ریزرویشن کا اعلان کردیا جائے گا۔ ریاست میں صدر راج کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے۔ فوری راج بھون سے ریزرویشن کی اجازت حاصل کرتے ہوئے ووٹرس لسٹ لگادینی چاہیئے، احکامات دیئے گئے ہیں اور چناؤ کے انتظامات بھی شروع کردیئے گئے ہیں۔ میونسپل اور کارپوریشن میں حصہ لینے والے کونسلرس ، کارپوریٹرس کی جانب سے ڈپازٹ کی ادائیگی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایس سی، ایس ٹیز، بی سیز کیلئے 2500اور مابقی امیدواروں کے لئے 5ہزار وپئے کردی گئی ہے۔ قبل ازیں 2500اور ایک ہزار روپئے تھی بغیر صمانت اڈوانس رقم کے کسی بھی کونسلر و کارپوریٹر کی نامزدگی قابل قبول نہ ہوگی۔ محکمہ بلدیات چیف سکریٹری سمیر شرما نے بروز جمعہ احکامات جاری کئے ہیں۔

اس طرح ووٹر لسٹ پوری طرح سے تیار کرنے کیلئے اور جب بھی کہا جائے گا اسے ظاہر کردیئے جانے کے لئے ضروری اقدامات کی شروعات کے لئے بلدیہ کمشنر جناردھن ریڈی نے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ چناؤ سے متعلقہ سامان اشیائے ضروریہ چناؤ سے متعلقہ عہدیدار پوری طرح تیار رکھنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ضلع میں 4 میونسپل اور پانچ نگر پنچایتوں سے متعلقہ ریزرویشن پورا کرلیا گیا ہے۔ کریم نگر، رام گنڈم کارپوریشن میں بھی ریزرویشن کی کارروائی پوری کرتے ہوئے میونسپل امور شعبہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ البتہ وہاں سے سرکاری طور پر اس کی منظوری کے احکامات نہیں آئے ہیں۔ میئر، چیرمین ریزرویشن کو حکومت یونٹ کی طرح قرار دیں گے۔ ضلع میں دو کارپوریشن، چارمیونسپل،5 نگر پنچایتوں کے تحت ایک سو ڈیویژن225 وارڈ ہیں۔ اس طرح چناؤ کے لئے تیار ہیں پھر بھی شبہ کیا جارہا ہے کہ چناؤ ہوں گے یا ملتوی ہوں گے۔