بلدی انتخابات میں حصہ لینے نیشنل کانفرنس کے ترجمان مستعفی

سرینگر ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے ترجمان جنید عظیم مٹو نے مجالس مقامی اور پنچایت انتخابات کے بائیکاٹ کرنے اپنی پارٹی کے فیصلہ پر بطور احتجاج اج استعفیٰ دیدیا ۔ مٹو نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کیلئے سرینگر سے بلدی انتخابات میں مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’مجالس مقامی اور پنچایت انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پارٹی کے فیصلہ سے میرے عاجزانہ عدم اتفاق کی بنیاد پر میں نے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری کے عہدہ سے اپنا استعفیٰ روانہ کرچکا ہوں‘‘۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ابتدائی سطح کے جمہوری ادارہ جات کو نمائندگی کے بغیر چھوڑ دینا ریاست کیلئے انتہائی ضرر رساں ہوگا اور اس سے سماجی تانہ بانہ اور تہذیبی ورثہ تباہ ہوجائے گا۔ مٹو نے مزید کہا کہ ’’انشاء اللہ میں سرینگر سے کل اپنا پرچہ نامزدگی داخل کروں گا اور عوام کی خدمت کیلئے بدستور عہد کا پابند ہوں۔ چیلنجوں سے نمٹنے اور شہر کی ترقی کیلئے مدد کی جائے گی‘‘۔