بلدیہ گدوال کے اجلاس کا انعقاد

گدوال /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ گدوال کا 2015-16 بجٹ اجلاس اراکین بلدیہ اور سرکاری عہدیداروں کے درمیان گرماگرم مباحث کے بعد بجٹ کی منظوری تفصیلات کے بموجب بلدیہ گدوال کا بجٹ اجلاس آج صدر بلدیہ گدوال محترمہ بی پدماوتی کی زیر صدارت دفتر سے بلدیہ گدوال منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی بجٹ 2015-16 کو اجلاس میں پیش کیا گیا ۔ رکن بلدیہ آزاد مسٹر بھیم سین راؤ آزاد نے بجٹ پر اپنی رائے پیش کریت ہوئے کہا کہ اندازا آمدنی ہیں اور چار فیصد اضافہ کیا گیا ہوتا تو بہتر ہوتا ۔ جس کے بعد بجٹ کو منظوری دی گئی ۔ بعد ازاں اجلاس میں غیر حاضر سرکاری عہدیادر خاص برقی ICDC محکمہ مال گزاری کے عہدیداروں کی غیر حاضری پر اراکین بلدیہ وینکٹیش اور محمد اسحاق نے برہمی کا اظہار کیا ۔ جس کی وجہ سے کمشنر نے بلدیہ نے سرکاری عہدیداروں کو اطلاع جاری کروائی ۔ ایک گھنٹہ کے بعد محکمہ مال گذاری اور ICDC کے عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ رکن بلدیہ محمد اسحاق اور تیاگا راجو نے انتودایا راشن کارڈس کی برخواستگی کو لیکر کافی برہم ہوئے ۔ انہوں نے محکمہ مال گذاری کے عہدیداروں سے دریافت کیا کہ کس بناء پر انتودایا راشن کارڈس کی برخواستگی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ مال گذاری کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ صرف حکومت کی جانب سے عائد کردہ وصولوں پر کام کر رہے ہیں ۔ رکن بلدیہ بھیم سین راؤ نے ٹاون پلاننگ کے عہدیداروں کی لاپرواہی اور جے روفی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Town Planning سیکشن کے عہدیدار بغیر رشوت کے کام نہیں کرتے خود ان کے وارڈس تعلق رکھنے والے افراد سے کھاتا تبدیلی کیلئے 9 ماہ سے زیادہ عرصہ سے دفتر کے گول گھوما رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں وارڈ کے عوام کے غصیکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس درمیان نائب صدر بلدیہ نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر پوری توجہ دیتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کیلئے کوشش کریں گے ۔ اجلاس میں تمام 26 اراکین نے حصہ لیا ۔ معاون رکن بلدیہ جناب محمد امتیاز رکن بلدیہ محمد انور قائد اپوزیشن مسٹر محمد محمد محمود نے بھی شرکت کی ۔