بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس کا انعقاد

پینے کے پانی کے مسئلہ پر زبردست بحث و تکرار
کورٹلہ یکم / ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ نے بروز پیر شیلم وینوگوپال چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کی صدارت میں منعقدہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اندروی ستیم کونسلر بھارتیہ جنتا پارٹی نے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پینے کے پانی کے مسئلہ پر کافی گرما گرم بحث کی انہوں نے کہا کہ کورٹلہ ٹاون کے عوام جنہیں پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بلدیہ عہدیدار ہمیشہ عوام کو یہ تسلی دیتے رہے کہ تالہ چیرو ، فلٹر بیڈ کی تعمیر کے ذریعہ ہیڈ کو تنظیم کے فنڈس سے پانی فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے بلدیہ کے اجلاس کے دوران مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہیڈ کو تنظیم فنڈس رد کئے جانے کی کاپی چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ کو پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے عہدیدار ہیڈ کو تنظیم کے ذریعہ کروڑہا کے فنڈس مختص کروائے جانے کی آس دکھاکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ جس پر کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ شریمتی وانی ریڈی ڈی ای پربھاکر ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کو کے ذریعہ فنڈس منظور ہوئے ہیں ۔ اس کے منسوخ ہونے کی انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے سوالوں کے جواب دئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حلقہ اسمبلی کورٹلہ کے ابراہیم پٹنم منڈل ڈبل گاؤں میں واٹر گریڈ کی تعمیر کے ذریعہ پینے کے پانی کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب جگتیال دھرمپوری کورٹلہ حلقہ اسمبلی جات کو ملاکر گھر گھر پانی فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اندروی ستیم وارڈ کونسلر بھارتیہ جنتاپارٹی کے مسائل پر دوبارہ بحث کئے جانے پر ٹی آر ایس کونسلر مسٹر بھٹو سنیل یائم کروناکر نے مداخلت کی ۔ ایجنڈہ کے 6 نکات مجلس بلدیہ کورٹلہ کے اجلاس میں پیش کئے جانے پر نکتہ خارج کیا گیا ۔ جبکہ پانچ نکات کو وارڈ کونسلروں نے متفقہ طور پر منظوری دی ۔ کانگریس آئی کونسلر مسٹر تروملاگنگادھر ، مسٹر گڈرا راجو نرسنگ راؤ نے ایم ایل اے حلقہ اسمبلی کورٹلہ ، مسٹر کلوانٹلہ ودیا ساگر راؤ سے مجلس بلدیہ کورٹلہ کو وزیر اعظم اسکیم میں شامل کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں جناب محمد رفیع الدین نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ کونسلر ، جناب عبدالوہاب ، جناب محمد انور اور دیگر کونسلروں نے شرکت کی ۔