کلواکرتی۔17مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بلدیہ الیکشن میں یہاں کے 20وارڈس کیلئے 87امیدوار میدان میں اپنی اپنی قسمت آزمائی کیلئے کود پڑے ہیں ۔ آج جب کہ اپنی نامزدگی واپس لینے کا دن تھا مختلف وارڈس سے 26امیدواروں نے اپنے پرچے واپس لے لئے ہیں جبکہ کل 113امیدواروں نے اپنے اپنے پرچے داخل کئے تھے جس میں سے کانگریس کی جانب سے 20امیدوار ‘ وائی ایس آر سے 16امیدوار ‘ ٹی آر ایس سے 20امیدوار ‘ مجلس اتحاد المسلمین سے ایک امیدوار ‘ سی پی ایم سے ایک امیدوار ‘ بی جے پی سے 11امیداور بقیہ آزاد امیدوار باقی بچے ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ کلواکرتی کی عوام اس ماہ کی 30 تاریخ کو کرنے والی ہے جبکہ تمام ہی پارٹیوں نے اپنی اپنی جانب سے تشہیر کا کام زور و شور سے شروع کردیا ہے اور ہر ایک پارٹی یہ امید کررہی ہیکہ ان کے امیدوار ہی زیادہ سے زیادہ تعداد میں کامیاب ہوکر چیرمین کی سیٹ حاصل کریں گے ۔ کانگریس کی جانب سے سریسیلم چیرمین امیدوار ہیںج و کہ ایک خاموش طبعیت اور اپنے کاروبار سے منسلک رہتے ہیں اور ان کا سپلائنگ کمپنی کا کاروبار ہے ۔ ٹیآر ایس سے بی آنندکمار امیدوار ہیں جو کہ اس سے قبل یہاں کے سرپنچ رہ چکے ہیں ‘ تلنگانہ تحریک میں پیش پیش تھے جبکہ یہ کاٹن میل ورکرس کے یونین صدر بھی ہیں ۔ اسی طرح وائی ایس آر کانگریس سے محمدشاہد چیرمین کیلئے امیدوار ہیں جو کہ ملنسار خاموش طبعیت کے مالک اور عوام کے ہمدرد اور خاموش انداز میں کاموں کو انجام دینے شور شرابا سے دور رہنے والے شخص ہیں جبکہ ان کا ایک نامی گرامی ویسڈم اسکول چل رہا ہے ۔ جس میں غریب اور کمزور طلبہ و طالبات کیلئے کئی ایک طرح سہولت مہیا کی گئی ہے ۔