بلدیہ کا ایک اور ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آج ایک اہم کارروائی میں رشوت خور عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے آج دوپہر کے وقت کارروائی کرتے ہوئے ملکاجگیری سرکل گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے سپرنٹنڈنٹ ٹاون پلاننگ عہدیدار جی نریندر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جو درخواست گذار سے 80 ہزار روپئے کی رقم بطور رشوت قبول کرچکا تھا ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق پردیپ نامی درخواست گذار نے عمارت کیلئے ضروری ایکوپنیسی سرٹیفیکٹ کی اجرائی کے لیے 80 ہزار روپئے رشوت حاصل کی تھی ۔۔