کاغذنگر ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر میونسپل الیکشن میں وارڈ 24 کی خاتون امیدوار شریمتی ودیاوتی جن کا تعلق تلنگانہ راشٹریہ سمیتی سے ہے انتخابی مہم چلارہی ہیں ۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر انہیں میونسپل الیکشن میں کامیابی دلوائی گئی تو وارڈ نمبر 24 کے عوام کیلئے وہ اپنی زندگی وقف کردیں گی ۔ میونسپل وارڈ نمبر 17 تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے امیدوار جناب محمد شفیع خان بلدیہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ موصف ایک انجینئر ہیں ۔ جناب محمد جبار خان ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ میناریٹی سیل ٹی آر کے کے فرزند ہیں ۔ موصوف نوجوان ہیں ان کے عزائم بلند ہیں مستقبل میں ان سے بہت امید رکھی جاسکتی ہے ۔