بلدیہ نظام آباد پر کانگریس کا قبضہ یقینی

سابق مئیر ڈی سنجئے کی صحافیوں سے بات چیت

نظام آباد:6؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بلدی انتخابات میں نظام آباد میونسپل کارپوریشن پر کانگریس اپنے قبضہ کو برقرار رکھے گی ان خیالات کا اظہار سابق مئیر ڈی سنجے کل ان کی قیام گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد منعقد شدنی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے کیونکہ شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا ہے جس پر انہوں نے شریمتیر سونیا گاندھی اور کانگریس کے اعلیٰ قائدین سے اظہار تشکر کیا انہوں نے 2؍ مارچ کو کلکٹریٹ گرائونڈ پر منعقدہ جلسہ کی کامیابی پر بھی عوام سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کانگریس کارکنوں سے خواہش کی کہ بلدی انتخابات میں کامیابی کیلئے ابھی سے جدوجہد کا آغاز کریں او کانگریس حکومت کی فلاحی اسکیمات اور میونسپل کارپوریشن میں ہوئی ترقی کے بارے میں گھر گھر پہنچ کر واقف کروانے کی خواہش کی۔

انہوں نے کہا کہ نظام آباد بلدیہ 50 ڈویژنوں میں خواہشمند امیدواروں سے 6اور 7؍ مارچ کو بائیو ڈاٹا کے ساتھ درخواستیں قبول کی جائیگی جس کیلئے کانگریس بھون میں خصوصی کائونٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر ڈی سنجے اور کیشو وینو نے کہا کہ سرگرم کانگریس قائدین و کارکنوں کو ترجیح دی جائے گی انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی وصولی کے بعد پی سی سی کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی اسٹیرنگ کمیٹی امیدواروں کا انتخاب کرے گی۔اس موقع پر ٹائون کانگریس صدر کیشووینو، پی سی سی سکریٹری ڈی سریندر، مہیلا کانگریس صدر ارونا تارا، سابق کارپوریٹرس رفعت محمد خان، راجندر پرساد، مجاہد خان، رضوان فاروقی، مصباح الدین،سابق معاون کارپوریٹر اشفاق احمد خان، محمدفیاض الدین، حامد بن غانم اور دیگر بھی موجود تھے۔