بلدیہ نرمل کے چار اراکین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

نرمل ۔ /2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی نرمل میں کانگریس کو زبردست دھکہ لگا جبکہ آج بلدیہ نرمل کے چار ارکان اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ حکمراں جماعت ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بلدیہ نرمل میں جہاں ارکان کی تعداد 36 ہے اور کانگریس کے پانچ اراکین بلدیہ منتخب ہوئے تھے تاہم پہلے ہی ایک رکن بلدیہ نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی تھی جبکہ آج ریاستی وزیر انڈومنٹ امکنہ قانون مسٹر اے اندرا کرن ریڈی کی رہائش گاہ پر سینکڑوں حامیوں کے ساتھ رکن بلدیہ اے راجندر ، وارڈ نمبر 24 ، اے کشن رکن بلدیہ وارڈ نمبر 29 ، ناگا شیلنی راجو خاتون رکن بلدیہ وارڈ نمبر 23 ، اے نریش رکن بلدیہ وارڈ نمبر 21 کے ہمراہ موٹاپور گرام پنچایت سرپنچ مسٹر چندرا شیکھر نے بھی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وزیر موصوف مسٹر اے اندرا کرن ریڈی نے تمام قائدین کو کھنڈوا ڈایکر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ اب حلقہ اسمبلی نرمل ٹی آر ایس کے قلعہ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے اہم قائدین وی ستیہ نارائن گوڑ ، رام کشن ریڈی ، جی ایشور ، ہریش بابو ، راجیشور ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین شامل تھے ۔ تمام اراکین بلدیہ کی شمولیت پر ٹی آر ایس کے یوتھ لیڈر مسٹر اے گوتم ریڈی نے مبارکبادی دی اور عوامی خدمت کیلئے متحرک ہوجانے کا مشورہ دیا ۔

ویلدنڈہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو افراد ہلاک
ویلدنڈہ۔ /2 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ میں کل شام دیر گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ حیدرآباد سری سیلم قومی شاہراہ پر ایک نامعلوم  فور وہیلر گاڑی نے ایک بائیک سوار ، دوسرے پیدل جارہے شخص کو ٹکر ماردی ۔ جس کے نتیجہ میں دونوں برسرموقعہ ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ونیت کمار سنگھ ، 34 سالہ جو ایک پرائیویٹ ملازم تھے ۔ بائیک پر سوار کوئرے سے سری سیلم جارہے تھے کہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئے ۔ دوسرے کے وینکٹیا (42) سالہ جو پیشے سے کلواکرتی کے سویٹ ہاؤس کے ماسٹر تھے ۔ سری سیلم سے اپنے موضع کوئرا کو پیدل جارہے تھے کہ پیچھے سے گاڑی نے ٹکر ماردی ۔ جس کے نتیجے میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ اس کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی اے ایس پی کملیشور سی آئی وینکٹ ایس آئی جانکی رام ریڈی نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا ۔ ایک کیس درج کرکے مصروف تحقیقات ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کیلئے نعشوں کلواکرتی سرکاری ہاسپٹل دواخانہ منتقل کیا گیا ۔