نارائن پیٹ /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ بلدیہ پر بی جے پی نے قطعی اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ 23 وارڈوں کے منجملہ بی جے پی نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلدیہ نارائن پیٹ پر اپنا قبضہ جمالیا ہے ۔ کانگریس کو 3 تلگودیشم کو 3 ٹی آر ایس کو 2 مجلس کو 2 اور ایک آزاد امیدور کو نشست حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح تقریباً 10 سال بعد بی جے پی کو بلدیہ نارائن پیٹ میں اقتدار حاصل ہوا ہے ۔ مسلمانوں کی آپسی رنجیشوں نے بی جیہ پی کو اقتدار پر پہونچادیا ۔ وارڈ نمبر 17 میں 4 مسلم امیدواروں نے مقابلہ کرکے بی جے پی کو نشست تشت میں رکھ کر پیش کی کی جبکہ وارڈ نمبر 12 میں بی جے پی کے امیدوار نے مسلمانوں کے درمیان ووٹوں کو تقسیم کرکے کامیابی حاصل کی ہے ۔ اگر مسلمان دانشمندانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے تو بلدی کونسل میں مسلم امیدواروں کی تعداد 6 تک پہونچ سکتی تھی اور بی جے پی کو اقتدار سے روکا جاسکتا تھا ۔ غیر متوقع نتائج پر نارائن پیٹ کا سیکولر طبقہ حیران ہے ۔ 4 مسلم کامیاب امیدواروں میں وارڈ نمبر 5 سے محترمہ ترنم سلطانہ ٹی آر ایس وارڈ نمبر 16 سے جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ ( آزاد ) وارڈ نمبر 18 سے جناب محمد تقی چاند ( مجلس ) وارڈ نمبر 21 سے جناب محمد تقی چاند پیر ( مجلس ) نے کامیابی حاصل کی ۔ بلدیہ نارائن پیٹ میں محترمہ ترنم سلطانہ واحد مسلم خاتنو ہیں ۔ سابق میں محترمہ رسول بی صاحبہ نے بھی وارڈ 18 سے کامیابی حاصل کرکے رکن بلدیہ نارائن پیٹ منتخب ہوئی تھی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ اب کی بار انتخابات میں وارڈ نمبر 22 جہاں سے خاتون کی محفوظ نشست تھی مسلم خاتون امیدوار منتخب ہوسکتی تھی ۔ لیکن آپسی رنجیشوں سے اس نشست سے بھی مسلمانوں کو ہاتھ دھونا پڑا ۔ وارڈوں کی تعداد اس طرح ہیں ۔ وارڈ نمبر 1 شیوراج ( بی جے پی ) وارڈ نمبر 2 کے نارائنماں ( ٹی ڈی پی ) ، 3 انوسیا ( بی جے پی ) ، 4 وجئے لکشمی ( ٹی ڈی پی ) 5 ترنم بیگم(ٹی آر ایس ) 6 ونود کمار ( بی جے پی ) ،7 ایس لکشمی ( ٹی آر ایس 8 ماروتی ( ٹی ڈی پی) ، 9 راگھویندر ( بی جے پی )،10 بھارتماں ( بی جے پی ) 11 گوتمی ( بی جے پی ) 12 نندوناموجی ( بی جے پی 13 سجاتا ( بی جے پی 14 جیوتی کانگریس 15 کمل ( بی جے پی ) 16 امیرالدین ( آزاد ) 17 نرسمہا ( بی جے سی ) 18 تقی چاند ( ایم آئی ایم ) 19 کامیا دیوی ( بی جے پی ) 20 جیوتی ( کانگریس ) 21 تقی چاند 22 راما لکشمی 23 رمیش کمار ۔