بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا اجلاس

میدک۔ 3 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک خصوصی اجلاس صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر میونسپل اسٹانڈنگ کونسل لیگل اڈوائزر کے عہدہ کیلئے ٹاؤن کے نامور ایڈوکیٹ مسٹر اے رویندر کو تین سالہ مدت کیلئے لیگل اڈوائزر اسٹانڈنگ کونسل منتخب کیا گیا۔ 27 رکنی بلدی کونسل اور تین ارکان معاون کے اس خصوص میں ایک قرارداد منظور کرلی۔ سابق اسٹانڈنگ کونسل کے لیگل اڈوائزر جناب وی پرتاپ ریڈی جن کا تعلق کانگریس پارٹی سے تھا۔ اپنی میعاد مکمل ہونے سے قبل ہی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے چنانچہ اس مخلوعہ عہدہ کو پُر کرنے کیلئے بار اسوسی ایشن میدک عدالت میدک کو بلدیہ سے مکتوب روانہ کرتے ہوئے کم از کم 7 سال تجربہ کے حامل وکلاء کے نام روانہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس میں بار اسوسی ایشن نے مسرز مایا وینکٹیشم، اے رویندر، محترمہ رحیم النساء بیگم، ونود کمار سریواستو، سیریا کرناکر، ایل سدا گوڑ، Razeem، شیخ فضل احمد، ایم راملو کے ناموں کی سفارش کی جس میں بلدی کونسل نے قرارداد منظور کرتے ہوئے مسٹر اے رویندر کو بحیثیت اسٹانڈنگ کونسل منتخب کرلیا۔ بعدازاں اعلان مسٹر رویندر کی کثرت سے گلپوشی عمل میں آئی۔ انہوں نے صدرنشین، نائب صدرنشین اور دیگر بلدی کونسلرس سے اظہار تشکر کیا۔