مشن بھگیرتا کے کاموں تغلب پر کونسلرس کا اظہار برہمی
میدک یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ میدک کی گورننگ باڈی کا ایک اجلاس صدرنشین بلدیہ مسٹر اے ملکارجن گوڑ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کے آغاز کے سا تھ ہی مختلف کونسلرس نے ٹاون کی سڑکوں اور اندرون گلیوں مںی مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت تنصیب شدہ پائپ لائینوں کے کاموں کو ادھورا چھوڑ دئے اور تنصیب کے بعد دوبارہ سڑکوں کو مسطح کرنے پر انہیں شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ کونسلرس نے پائیوں کی تنصیب کے بعد بھی گلیوں اور سڑکوں میں مسطخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کہا کہ اس طرح کے ادھورے کاموں کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہا تھا ۔ بلدی کونسلر مسٹر وینکٹ رمنا اور کانگریس فلور لیڈر مسٹر ایم مدھوسدن راؤ نے اس سے متعلق مباحث میں حصہ لیا ۔ جس پر صدر نشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈپٹی انجینئیر مسٹر چرنجیوی کو یہ انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ پورے ٹاون کا سروے کرتے ہوئے جہاں کہیں پولنگ کی ضرورت ہو متعلقہ گتہ دار کے ذریعہ کاموں کو تکمیل کرنے کی ہدایات دی ۔ جس پر ڈپٹی انجینئیر نے فی الفور متعلقہ گتہ دار سے فون پر بات چیت کی ۔ جس پر کنٹراکٹر نے کہا کہ کاموں کی تکمیل سے متعلق 5 کروڑ کے بلز تاحال جاری نہیں ہوئے جس کی وجہ سے کام مکمل نہیں ہوسکے ۔ کونسلر چندرا کلا ، کونسلر ایم لکشمی نے اپنے وارڈس کی تمام گلیوں میں LED بلبس کی تنصیب کا مطالبہ کیا ۔ جس پر چیرمین نے عقنریب میں LED بلبس تنصیب کرنے کا تیقن دیا ۔ کونسلر وینکٹ رمنا نے ٹاون میں بندروں کی بہتات سے متعلق واقف کرواتے ہوئے کہا کہ بندروں کو ٹاون سے ہٹانے کیلئے ممکنہ حل تلاش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کونسلر جلسہ گائتری نے پیڈپوسٹ آفس کی فتح نگر سڑک پر بعض افراد غیر مجاز طور پر کاروبار کرنے کیلئے ڈبوں تنصیب کئے ہیں ۔ جس کیلئے آیا بلدیہ کی جانب سے اجازت نامے حاصل کیا گیا ہے ۔ چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ نے کہا کہ صرف پانچ افراد کو ڈبوں کی تنصیب کی اجازت دی گئی ہے ۔ اگر بلا اجازت کسی کے ڈبہ ہو تو ہٹادیا جائیگا ۔ کونسلر چندرا کلا نے مچھروں کی بہتات کو کم کرنے کیلئے فاگنگ مشین کے ذریعہ دھوا چھوڑنے پر زور دیا ۔ کونسلر آر آر دیواکر نے ان کے متعلقہ وارڈ میں موریوں پر کے سلابس کی مرمت کا مطالبہ کیا ۔ وائس چیرمین بلدیہ کونسلر وارڈ منیجر نے مسٹر اشوک نے ان کے وارڈس میں واقع رائن پلی کنال کی صفائی کا مطالبہ کیا ۔ اس اجلاس میں کمشنر بلدیہ مسٹر سنمیا بلدیہ کونسلر انیل کمار خواجہ سہیل ، محی الدین ، ایم اے سلام ، آر کے سرینواس ، اے صادق ، ایم گنگادھر ، اآمینہ حمید کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔