بلدیہ مریال گوڑہ پر کانگریس کا قبضہ

مریال گوڑہ /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مریال گورہ کے بلدی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کی ۔ جملہ 36 وارڈوں میں کانگریس نے 30 ٹی آرایس 2 سی پی ایم 2 بی جے پی 1 اور آزاد امیدوار ایک نے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ تلگودیشم کے کسی بھی امیدوار نے کامیابی حاصل نہیں کی ۔ جبکہ تلگودیشم نے تمام وارڈوں میں اپنے امیدوار کھڑا کئے تھے ۔ مریال گوڑہ کے بلدی حلقہ 14سے سی پی ایم امیدوار محمد عبدالغنی 22 سے محمد الیاس ، 29 سے خواجہ بیگم ، 30 سے محمد مخدوم پاشاہ نے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی جبکہ 35 ویں وارڈ سے محمد ماجد نے کامیابی حاصل کی ۔ 20 ویں وارڈس سے کانگریس اور سی پی ایم امیدوار کے درمیان مقابلہ برابر کا تھا ۔ جس میں دونوں امیدواروں کو مساوی ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح ان دونوں کا فیصلہ ٹاس کے ذریعہ کیا گیا ۔ جس میں سی پی ایم امیدوار کو جیت حاصل ہوئی ۔ اسی طرح بلدیہ کوداڑ میں کانگریس 14 وائی ایس آر سی پی ایک ٹی ڈی پی 13 اور دو آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ بلدی حلقہ حضور نگر میں کانگریس 10 ، سی پی آئی تین وائی ایس آر دو ٹی ڈی پی تین آماد دو امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔ کوداڑ میں صدرنشین کے عہدے کیلئے کانگریس اور ٹی ڈی پی کے درمیان سخت مقابلہ درپیش ہے ۔ جبکہ مریال گورہ اور حضور نگر میں کانگریس کے امیداروں کا صدرنشین کا عہدہ طئے ہے ۔ اس موقع پر کامیاب امیدواروں نے اپنے اپنے وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ہر مسئلہ کو حل کرنے کا وعدہ کیا ۔