رائے دہندوں کی سہولت کیلئے 34مراکز کا قیام
ظہیرآباد۔/28مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بلدیہ ظہیرآباد کے 30مارچ کومنعقد شدنی انتخابات کے ضمن میں 34 مراکز رائے دہی قائم کئے گئے ہیں۔ جہاں 35576 رائے دہندے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ وارڈ نمبر (1) کے رائے دہندوں کے لئے مانک پربھو محلہ میں واقع میپما سی آر سی بلڈنگ و ایس سی کمیونٹی ہال میں رائے دہی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ وارڈ نمبر کیلئے پانڈو رنگا محلہ میں واقع گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول نمبر 2A اردو میڈیم کی جماعت اول، وارڈ نمبر 3کے لئے گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول قصاب گلی، وارڈ نمبر 4کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سبھاش گنج، وارڈ نمبر 7کے لئے ، گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول ریلوے کالونی شانتی نگر، وارڈ نمبر 8کے لئے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول شانتی نگر میں دو مراکز وارڈ نمبر 9کے لئے آدرش ودیالیہ میں دو مراکز، وارڈ نمبر 10کے لئے آدرش ودیالیہ میں ایک مرکز، وارڈ نمبر 11کے لئے گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول نمبر 5باگا ریڈی پلے گراؤنڈ، وارڈ نمبر 12کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 5 جمال کالونی میں دو مراکز، وارڈ نمبر 13کے لئے آدرش ودیالیہ میں ایک مرکز، وارڈ نمبر 14کیلئے اگریکلچر مارکٹ کمیٹی میں دو مراکز، وارڈ نمبر 15کے لئے شانتی نکیتن ہائی اسکول آریہ نگر، وارڈ نمبر 17کیلئے گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول نمبر 4مومن محلہ، وارڈ نمبر 18کیلئے گیتا سندھو گرامر اسکول میں دو مراکز، وارڈ نمبر 19کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول 28 اردو میڈیم گڑھی میں دو مراکز، وارڈ نمبر 20کیلئے گورنمنٹ ہائی اسکول 28 اردو میڈیم گڑھی میں ایک مرکز وارڈ نمبر 21کے لئے گورنمنٹ ہائی اسکول 28اردو میڈیم گڑھی میں ایک مرکز، وارڈ نمبر 22کے لئے نیو گورنمنٹ اپرپرائمری اسکول گڑھی، ہریجن واڑہ میں ایک مرکز ، وارڈ نمبر 23 کیلئے یونائٹیڈ پبلک اسکول وطن باغ میں ایک مرکزاور وارڈ نمبر 24 کے رائے دہندوں کیلئے یونائٹیڈ پبلک اسکول وطن باغ میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔