ظہیرآباد /19 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ ظہیرآباد کا انتخابی منظر نامہ 62 امیدواروں کی جانب سے انتخابی مقابلے سے دستبرداری کے ساتھ ہی بالکل صاف ہوگیا ہے ۔ 24 رکنی بلدیہ کے انتخابات میں جملہ 143 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے ۔جن میں کانگریس کے 24 تلگودیشم کے 23 ٹی آر ایس کے 14 بی جے پی کے 10 سی پی آئی ( ایم ) کے 3 سی پی آئی کے 3 ایم آئی ایم کے 11 ویلفیر پارٹی کے 1 یوواجنا سرامیکاریتو کے 5 لوک ستہ کے 4 اور آزاد 45 امیدوار شامل ہیں ۔ سب سے زیادہ 9 امیدوار ، وارڈ نمبر 13 اور 16 میں ہیں جبکہ سب سے کم 3 امیدوار وارڈ نمبر 3 اور وارڈ نمبر 17 میں ہیں ۔ کانگریس نے مجوزہ انتخابات میں 8 مسلم امیدواروں کو تلگودیشم نے 9 ٹی آر ایس نے 2 سی پی آئی ( ایم ) نے 2 ، سی پی آئی نے (1)، ایم آئی ایم نے (9) ، ویلفیر پارٹی آف انڈیا نے (1) ، یووا جنا سرامیکا ریتو نے (3) ، لوک ستہ نے (3) امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جبکہ (11) آزاد مسلم امیدوار بھی انتخابی اکھاڑے میں مقابلہ کیلئے تیار ہیں ۔ اس طرح 49 مسلم امیدواروں نے مقابلہ آرائی کیلئے اپنی کمر کس لی ہے ۔ کانگریس نے جن 24 وارڈس پر اپنے امیدوار کھڑے کئیہیں ان میں سے سجاتا ، طاہرہ بیگم ، محمد جہانگیر ، پشپا لتا ، سی ایچ لکشمی ، بی اناپورنا ، راج شیکھر ، خواجہ میاں ، محمد جعفر ، وشال پٹیلولا ، وجئے کمار ،راتھوڑ بھنگی نائیک ، سنورنا لتا ، جی شیلا کماری، کے پرینکا ، ایم سکندر ، مان بی ، نارائن ریڈی ، جئے راج ، تحسین بیگم ، عظیم النساء بیگم ، معراج بیگم اور سنجیو کمار شامل ہیں جبکہ تلگودیشم کے امیدواروں میں ایچ نرسمہا ۔ حفیظہ بیگم ، نذیر احمد قریشی ، ارونا بائی ، وائی سریکانت ، کویتا ، بسواراج سوامی ، محمد عثمان ، محمد عبداللہ ، لکشمی ، آر سیتا رام ، امولیہ ، بی سرینواس ، جی ریکھا ، کے سریکانت ، زیتون بی ، کے رامچندر ، ٹی سریش ، شبانہ بیگم ، تمکین بیگم ، شوبھا رانی ، منی بی، محمد یونس اور ٹی آر ایس کے امیدواروں میں کے سویتا ، وائی سریکانت ، متیالا رنگماں ، شیوا سائی ، محمد معزالدین، محمد مہتاب ، چنوری لاوینا ، پگڈماری راملو ، موتی رام رنگماں ، ناماروی کرن ، پرمیلا بائی ، مہیش کمار ، سوہاسنی شامل ہیں ۔ سی پی آئی ایم نے تین امیدوار پشپا بائی ، محمد سلیم الدین ، امیت اور سی پی آئی نے تین امیدوار وینو گوپال ،نکہت شاہین کے سوریا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔