بلدیہ سنگاریڈی میں 52 ہزار رائے دہندے

سنگاریڈی /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگاریڈی بلدیہ کے 31 وارڈس میں جملہ رائے دہندوں کی تعداد کی تفصیلات مندرجہ ذیل درج ہے ۔ سنگاریڈی میں آبادی کے اضافہ کے باوجود بھی بلدی وارڈس میں رائے دہندوں کی تعداد میں اضافہ کے باوجود بلدی وارڈ میں اضافہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سنگاریڈی کے سابق رکن بلدیہ محمد شہاب الدین نے کہا کہ تمام طبقات کو سیاسی طور پر ریزرویشن دیا گیا ہے ۔ جبکہ بی سی ای طبقات کے تحت ریزرویشن نہیں دیا گیا ہے ۔ انتخابی نوٹیفکیشن جاری ہونے سے قبل کئی مرتبہ سیاسی ریزرویشن کیلئے نمائندگیاں کرنے کے باوجود نظر انداز کردیا گیا ۔ سنگاریڈی بلدیہ کے 31 وارڈس میں 52215ووٹرس ہیں ۔ رائے دہی کیلئے 43 پولنگ اسٹیشنس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

سنگاریڈی بلدیہ میں 2016 ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ سنگاریڈی ٹاون کی جملہ آبادی 72,395 ہے ۔ مرد رائے دہندے 26,532 ہیں جبکہ 25,586 خواتین ووٹرس ہیں ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں کامیابی کیلئے ٹی آر ایس پارٹی تمام بلدیہ وارڈس میں بہتر امیدواروں کی نشاندہی کرتے ہوئے سی پربھاکر کو ٹکٹ دینے کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بھی ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے پی مانکیم ، ایم اے حکیم ، ایم اے باسط ، محمد بھائی اور دیگر نے بلدیہ انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کی کامیابی کو یقینی بتایا ۔ اس طرح سنگاریڈی ، سداسیوپیٹ میں بلدیہ انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں ۔ پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں اور 26 چیک پوسٹ قائم کئے جائیں گے ۔