سنگاریڈی /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کی 6 بلدیات سنگاریڈی سداسیوپیٹ ، ظہیرآباد ، اندول ، گجویل اور میدک کے 145 بلدی وارڈس مہیلا پرانگنم میں صبح 8 بجے سے شروع ہوئی ۔ ضلع کے تمام 6 بلدیات کے 145 بلدی وارڈس کے ووٹوں کی گنتی کا کام اندرون 3 گھنٹے یعنی صبح 11 بجے تک مکمل ہوگیا اور نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر سمیتا سبھروال ، ضلع ایس پی شیوشی باجپائی اور ضلع جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر شرتھ کی نگرانی میں رائے شماری انجام دی گئی جبکہ انتخابی مبصرین نے رائے شماری مراکز کا دورہ کرتے ہوئے ووٹںو کی گنتی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ رائے شماری مراکز پر پولیس کا سخت بندوبست تھا اور کاونٹنگ ایجنٹس کو رائے شماری مرکز میں سل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی ضلع کے 6 بلدیات کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق اندول ، سداسیوپیٹ اور ظہیرآباد میں کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور ان تینوں بلدیات میں کانگریس پارٹی چیرمین کا انتخاب یقینی ہے جبکہ بلدیات سنگاریڈی گجویل اور میدک کے نتائج معلق بلدیات ہیں ۔ ضلع مستقر سنگاریڈی بلدیہ کے نتائج بھی معلق بلدیہ ہیں ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں جملہ 31 بلدی وارڈس ہیں جس میں سے کانگریس پارٹی نے 11 بلدی وارڈس میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی پارٹی کا موقسف حاصل کیا جبکہ مجلس نے 8 بلدی وارڈس میں کامیابی حاصل کریت ہوئے بلدیہ سنگاریڈی میں دوسری سب سے بڑی پارٹی کا موقف حاصل کیا ۔ 5 آزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی بی جے پی نے 4 ٹی آر ایس 2 سی پی ایم 1 وارڈ میں کامیابی حاصل کی ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں چیرمین عہدے پر کامیابی کیلئے جملہ 31 بلدی وارڈس میں سے 16 کونسلرس کی تائید کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس طرح سنگاریڈی میں کانگریس کو چیرمین بنانے کیلئے مزید 5 کونسلرس کی تائید درکار ہے ۔ سنگاریڈی بلدیہ چیرمین بنانے میں 5 آزاد امیدواروں کا کلیدی رول ہوگا ۔ آزاد کونسلرس کی تائید حاصل کرنے مختلف سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں۔ آزاد کونسلر جس جماعت کی بھی تائید کریں گے اسی جماعت کا چیرمین بنے گا ۔ سنگاریڈی کے 31 بلدی وارڈس کے اعلان کردہ نتائج کے بموجب وارڈ نمبر 1 سے محمد عارف مجلس نے 467 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ وارڈ نمبر 2 سے کنی گیانیشوری کانگریس نے 359 وارڈ نمبر 3 سے ابوبکر بن حسین البکری آزاد نے 425 وارڈ نمبر 6 اودئے کرن کانگریس 425 وارڈ نمبر 7 رمیش کمار بی جے پی 405 وارڈ نمبر 8 رام راجہ منی بی جے پی 376 وارڈ نمبر 9 سورنا لتا کانگریس 323 وارڈ نمبر 10 وجئے لکشمی کانگریس 620 وارڈ نمبر 11 ونیتا کانگریس 490 وارڈ نمبر 12 محمد یعقوب علی مجلس 625 وارڈ ن مبر 13 محمد نجم الدین اجو مجلس نے 484 وارڈ نمبر 14 محمد اعجاز احمد مجلس 333 وارڈ نمبر 15 زینب بیگم مجلس 473 وارڈ نمبر 16 غوثیہ بیگم مجلس 583 وارڈ نمبر 17 ثمینہ بیگم مجلس 601 وارڈ نمبر 18 بی پاشاہ بیگم فاضل مجلس 468 وارڈ نمبر 19 پدما بی جے پی 456 وارڈ نمبر 20 پردیش کمار ٹی آر ایس 500 وارڈ نمبر 21 گوروردھن نائیک کانگریس 963 وارڈ نمبر 22 ایم وینکٹیشم ٹی آر ایس 395 وارڈ نمبر 23 سی مرلی کانگریس 675 وارڈ نمبر 24 شبانہ بیگم ایم اے سمیع آزاد 339 وارڈ نمبر 25 ٹی وجیہ کانگریس 697 وارڈ نمبر 26 اودئے سری آزاد ، وارڈ نمبر 27 وینا کانگریس 965 وارڈ نمبر 28 بی ملیشم سی پی ایم 322 ، وارڈ نمبر 29 کسنی راجو آزاد 434 وارڈ نمبر 30 بی سنیل بی جے پی 434 اور وارڈ نمبر 31 میں چاکلی سونپنا آزاد نے 276 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ سنگاریڈی بلدیہ میں اس مرتبہ جملہ 10 مسلم کونسلروں نے کامیابی حاصل کی جس میں مجلس کے 8 اور 2 آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ بلدیہ سداسیوپیٹ میں 4 مسلم کونسلروں نے کامیابی حاصل کی جس میں وارڈ نمبر 2 سے قدوس قریشی مجلس نے 327 وارڈ نمبر 7 سے الیاس شریف آزاد 523 وارڈ نمبر 11 سے محمد واجد کانگریس 565 اور وارڈ نمبر 14 سے محمد کلیم پٹیل ٹی آر ایس نے 601 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔