تانڈور ۔ یکم ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بلدیہ تانڈور کا اجلاس منعقد ہوا ۔ محترمہ وجئے لکشمی چیرمین نے صدارت کی ، آغاز ہوتے ہی مجلس فلور لیڈر محمد آصف نے اس مرتبہ اردو میں ایجنڈہ کی عدم طباعت پر احتجاج کیا اور کمشنر کی سرزنش کی کرسی صدارت نے تیقن دیا کہ آئندہ میٹنگ سے پابندی کے ساتھ اجلاس کے ایجنڈہ نوٹ ارکان کو اردو میں بھی دیئے جائیں گے ۔ مجموعی طور پر آج کے بلدی اجلاس میں تلنگانہ تقاریب کے سرکاری پروگرام ترتیب دیئے گئے ارکان نے بھی اپنی تقاریر میں جشن تلنگانہ میں اپنا بھرپور تعاون دینے کا اعلان کیا ۔ مسرس سید ساجد علی نائب صدرنشین بلدیہ عبدالرزاق فلور لیڈر ، محمدی بیگم ، فوزیہ بیگم ، شوبھارانی ، اروند کمار ارکان بلدیہ کے علاوہ محمد جیلانی کوآپشن رکن نے بھی شرکت کی ۔