بودھن /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مجلس بلدیہ بودھن اسپیشل آفیسر مسٹر ہری نارائن ای اے ایس نے بلدیہ بودھن کے سال 2014-15 کے دوران بلدیہ بودھن کی حاصل ہونے والی رقم اور اس کے خرچ پر مبنی سالانہ بجٹ کی تفصیلات کا اعلان کیا ۔ اسپیشل آفیسر نے سال برائے 2014-15 کیلئے 15 کروڑ 38 لاکھ روپیوں پر مبنی تخمینہ بجٹ تیار کیا ۔ انہوں نے شہر میں ترقیاتی کاموں پر صرف کرنے 14.97 کروڑ روپئے رقم مختص کرنے کا منصوبہ پیش کیا جبکہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی امداد و آمدنی کی انہوں نے تفصیلات پیش کی ۔ بجٹ 4 اپریل میں نئی تشکیل دی جانے والی کونسل کیلیء ہوگا گذشتہ سال 2013-14 کیلئے اسپیشل آفیسر بلدیہ نے 14 کروڑ روپیوں کا بجٹ تیار کیا تھا ۔