بودھن /25 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدرنشین بلدیہ بودھن اے ایلیا کی صدارت میں آج مجلس بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ایجنڈے میں شامل 31 امور کے منجملہ 30 کو ارکان بلدے ہنے معمولی بحث کے بعد منظوری دے دی ۔ ایک امور سلسلہ نشان 26 جس میں دفتر سب رجسٹریشن کی تعمیر کیلئے بلدی اراضی کی فراہمی کے تعلق سے ارکان بلدیہ میں اتفاق رائے قائم نہ ہونے کی وجہ سے اگلے اجلاس تک کیلئے ملتوی کردیا گیا اور ایک امور جس میں مسلخ کی فیس میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس کو ارکان بلدیہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی کونسل میں برسر اقتدار سیاسی جماعت ٹی آر ایس کے رکن بلدیہ خواجہ شریف الدین نے ایجنڈے کی تیاری کے طریقہ کار پر سوالات کی بوچھار کرتے ہوئے انہوں نے عہدیداروں پر الزام عائد کیا کہ ارکان بلدیہ کو اعتماد میں لئے بغیر شہر میں برقی کھمبوں اور لائٹس کی تنصیب کے تعلق سے بلدی عہدیداروں نے من مانی سے کام لیتے ہوئے ایجنڈہ تیار کیا ۔ شرف الدین نے کہی انہوں نے کئی مرتبہ ان کے بلدی حلقہ میں واقع مساجدکے قریب برقی کھمبے نصب کرنے کی عہدیادروں سے خواہش کی تھی لیکن جہاں کھمبوں کی اور لائیٹس کی ضرورت ہے وہاں کھمبے نصب کرنے کے بجائے غیر اہم مقامات پر پولس لگائے جارہے ہیں ۔ صدرنشین بلدیہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کونس کے برسر اقتدار آنے سے قبل شہر میں برقی کھمبوں کی تنصیب کیلئے نشاندہی کی گئی تھی ۔ چیرمین بلدیہ نے کہا ’’ ہمارا وارڈ ہمارا شہر ‘‘ سرکاری پروگرام کے دوران بودھن شہر میں دو ہزار برقی پولیس کا مطالبہ کیا گیا لیکن فی الفور صرف 225 پولس حاصل ہوئے چیرمین نے کہا کہ بودھن شہر میں موثر سربراہی کیلئے حکومت سے 44 لاکھ روپئے رقم مختص کی ہے ۔ انہوں نے ک ہا کہ اس رقم سے شہر میں موجود پائپ لائینس میں پائی گئی لکیجس کی مرمت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے موسم گرما کے دوران شہر میں پانی کی قلت کو دور کرنے ابھی سے منصوبہ تیار کرلینے کی ضرورت ہے ۔ بلدی حلقہ نمبر گیارہ کے رکن سید عبادالدین رفاعی نے صدرنشین بلدیہ کی توجہ ان کے بلدی حلقہ کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ان کے وارڈ کے بعض محلوں میں پانی کی پائپ لائین میں نہیں ہے تو یہاں لیکیجس کی مرمت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
انہوں نے متذکرہ رقم سے ان کے بلدی حلقہ میں پائپ لائینس نصب کرنے کی خواہش کی اور عمادالدین نے بقرعید کے دوران جمع ہونے والے فضلے کی موثر صفائی کیلئے قبل ازوقت محکمہ بدروحی کو پہلے سے تیار رہنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ۔ رکن بلدیہ وارڈ نمبر ایک سے اطہر احمد نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدرنشین کی توجہ مسلم تہواروں کے دوران عید نماز کے وقت برقی منقطع کئے جانے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے چیرمین سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بقر عید کے دوران برقی کی موثر سربراہی کیلئے محکمہ برقی کے عہدیداروں کو ہدایت دیں ۔ اجلاس کا آغاز مقرر اوقات گیارہ بجے کے بجائے پینتالیس منٹ تاخیر سے شروع ہوا ایجنڈے میں موجود امور پر تبادلہ خیال کے آغاز سے ہی ایک ایک رکن اجلاس سے رخصت ہوتے گئے ۔ دیڑھ بجے تک اجلاس میں صرف گیارہ ارکان ہی بچے رہے جن میں سے چار ٹی آر ایس تین کانگریس دو مجلس ایک تلگودیشم اور ایک باغی کانگریس رنک بلدیہ اجلاس میں موجود تھے ۔ ان گیارہ ارکان کی موجودگی میں بودھن شہر میں تعمیری کاموں کیلئے طلب کئے گئے ٹنڈرس کی کشادگی علم میں آئی اور صدرنشین نے بلدی کامپلکس کے ملگیات کے استعمال کے تعلق سے مبینہ طور پر پائی جانے والی بے قاعدگیوں کی توجہ کونسل میں موجود ارکان بلدیہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ امبیڈکر چوراستہ پر موجود ملگیات میں دو ملگیاں سرکاری ملازمین کے قبضہ میں ہے اور بیشتر ملگیات دہلی کرائے داروں کے قبضہ میں ہے ۔ انہوں نے اس امور پر اجلاس میں زیر بحث لاتے ہوئے ناجائز کردائے داروں کو برخواست کرنے کی تجویز پیش کی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ارکان کی طرف سے ٹکس میں من مانی اضافہ کی کونسل میں شکایت پیش کی گئی سبل ازیں نومنتخب تین کوآپشن ممبرس کا کمشنر بلدیہ نے ارکان بلدیہ سے سامنے تعارف پیش کیا ۔ ایک کوآپشن ممبر جو اقلیتی امور و مسائل کی نمائندگی کرنے نامزد کئے گئے وہ اپنی ذمہ داری سے ہٹ کر کبھی مجلس بلدیہ میں موجود ٹراکٹرس تو کبھی بند پڑے آٹو رکشاؤں کی تعداد کے تعلق سے کمشنر بلدیہ اور صدرنشین بلدیہ سے سوالات کرتے ہوئے پائے گئے ۔