بودھن۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ بودھن کا عملہ ان دنوں شہر کے گھر گھر گھوم کر محاصل وصول کرنے میں مصروف ہے۔ شہر میں جملہ 14ہزار 496 مکانات اور دیگر عمارتیں ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک بلدیہ بودھن کو محاصل کی شکل میں تین کروڑ روپئے رقم حاصل ہونا چاہیئے۔ کمشنر بلدیہ کے بموجب تاحال 83فیصد محاصل وصول کیا جاچکا ہے۔آئندہ دو دنوں میں تقریباً 50لاکھ روپئے ٹیکس وصول کیا جانا چاہیئے،عوام الناس ہر سال کی طرح اس سال بھی بقایا جات پر عائد سود معاف کئے جانے کے اعلان کی منتظر ہے۔
بلدیہ بودھن کا آج ماہانہ اجلاس
بودھن۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیرمین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا کی اطلاع کے بموجب 31مارچ کو مجلس بلدیہ بودھن کے ماہانہ اجلاس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ انہوں نے معزز ارکان بلدیہ سے ٹھیک گیارہ بجے کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے۔