بلدیہ انتخابات کے سلسلہ میں عوام میں جو ش و خروش

کورٹلہ کے مسلم وارڈوں میںچھ تا آٹھ امیدواروں کا پرچہ نامزدگی داخل

کورٹلہ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مجلس بلدیہ کورٹلہ کے 31 رکنی کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں پرچہ نامزدگی کے ادخال کے چوتھے دن جملہ 112 امیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات کے سلسلے میں اس بار عوام میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ اس بار ہر ایک کے ذہن میں کونسلر بننے کا بھوت سوار ہے۔ اس الیکشن میں تمام مسلم وارڈوں سے تقریبا 8 تا 6 امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کرتے ہوئے جو بالراست ہورہا ہے ہر فرد کونسلر منتخب ہونے اور چیر مین کے عہدہ کے دعویدار سے رقم بٹورنے کی حکمت عملی کررہا ہے۔ اس بار مجلس بلدیہ کورٹلہ کے تمام مسلم وارڈوں سے تمام سیاسی پارٹیںا مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتارہی ہیں۔ ایسے میں مسلم ووٹوں کی تقسیم سے اس بار مسلم وارڈ کونسلروں کی تعداد گھٹنے کے امکانات پائے جاتے ہیں۔ 2005 کے مجلس بلدیاتی انتخابات میں مسلمانان کورٹلہ کے اتحاد کے سبب 27 رکنی کونسل میں 10 وارڈوں سے کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مسلم کونسلر منتخب ہوئے تھے

لیکن اس بار معاملہ سابق کے برعکس نظر آرہا ہے۔ گذشتہ مجلس بلدیاتی انتخابات میں جہاں مسلمانان کورٹلہ کی بھر پور تائید کے سبب کانگریس آئی پارٹی نے 27 رکنی مجلس بلدیات کونسل میں 16 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجلس بلدیہ کورٹلہ پر کانگریس آئی پارٹی کا پرچم لہرایا تھا۔ 2005 کے انتخابات میں جن وارڈوں سے مسلم کونسلر منتخب ہوئے تھے اس بار وہ وارڈ خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیںجس کے سبب ان وارڈوں سے کامیابی حاصل کرنے والے کونسلر اپنی بیویوں کو انتخابی میدان میں اُتار کر جو وارڈ جنرل مختص کئے گئے ہیں ان وارڈوں کا رخ کررہے ہیں۔ مجلس بلدیہ کورٹلہ کے انتخابات میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے جملہ 15 امیدواروں کو انتخابی میدان میں اُتار رہی ہے۔ صدر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ جناب الیاس احمد خان نے یہ بات کہی۔ بلدیہ انتخابات کے ضمن میں مرد و خواتین امیدواروں کی شکل میں مجلس بلدیہ کورٹلہ پہنچ کر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ کورٹلہ کے امیدواروں نے 8 بلدی وارڈوں سے اپنے پرچہ نامزدگی داحل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی 7 امیدوار کل بروز جمعہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔اس موقع پر جناب محمد نعیم الدین جناب الیاس احمد خان،صدر ڈبلیو پی آئی کورٹلہ جناب عبدالمقیم، جناب عبدالرحمن، جناب عبدالطیف، جناب محمد رفیع، جناب محمد سراج الدین جناب محمد قمر الدین، جناب چاند، جناب عبدالوحید، جناب سید عثمان، جناب اصغر علی کے علاوہ مرد و خواتین نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔