بلاٹر انڈر 20 ورلڈ کپ فائنل میں شرکت نہیں کریں گے

ویلنگٹن ۔16 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) فیفا کے سابق صدر سیپ بلاٹر نے اپنا نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کردیا ہے جیسا کہ وہ آکلینڈ میں منعقد شدنی فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کرنے والے تھے ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بلاٹر ان دنوں زیورخ میں مصروف ہیں اور اسی مصروفیت کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کا دورہ نہیں کرپائیں گے جیسا کہ ابتداء میں طئے پایا تھا کہ فیفا کے صدر انڈر 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کریں گے ۔ واضح رہے گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں نیوزی لینڈ فٹبال ( این زیڈ ایف ) نے بلاٹر کے خلاف اپنی رائے دہی کا استعمال کیا تھا ۔ این زیڈ ایف کے اینڈی مارٹن نے رواں ماہ ہی کہہ دیا تھا کہ بلاٹر یہاں کھیلے جارہے ٹورنمنٹ میں شرکت نہ کریں تو بہتر ہے ۔