بلاول بھٹو پاکستان کی قومی اسمبلی میں داخلے کیلئے تیار

لاہور 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری جنوبی صوبہ سندھ میں ایک نشست سے جو روایتی طور پر بھٹو فیملی کے ارکان کے زیر قبضہ رہی ہے ،قومی اسمبلی کے رُکن بننے کیلئے تیار ہیں۔ پی پی پی لیڈرایاز سومرو سندھ کے لاڑکانہ حلقہ سے بحیثیت قانون ساز مستعفی ہوگئے ہیں تا کہ بلاول کیلئے پارلیمان کے ایوان زیریں میں داخلے کی راہ ہموار کی جاسکے، جو مقتول سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے فرزند ہیں ۔ بلاول ستمبر میں 25 سال کے ہونے کے ساتھ ہی انتخابات لڑنے کے اہل بن گئے ہیں۔ ایک سینئر پی پی پی پارلیمنٹیرین نے ہندوستانی نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ آصف زرداری نے اپنے فرزند کو قومی اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔