بلال کرکٹ کلب اور بی پی جے آر فائنل میں داخل

حیدرآباد۔26ڈسمبر ( راست ) محمد عدنان کے ناقابل تسخیر 71رنز کی بدولت بلال کرکٹ کلب نے یہاں منعقدہ کرسمس ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورس میں 5وکٹوں کے نقصان پر 161رنز اسکور کئے ۔ انڈر 16 سیمی فائنل میں جوابی اننگز میں ان اسپورٹس کی ٹیم 68رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ 16.2اوورس میں حریف ٹیم کو ڈھیر کرنے میں ایم وی کے نائیڈو نے ایک رنز کے عوض تین اور مدثر نے 19رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے ہوئے کلیدی رول ادا کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں برادرس پی جے آر 20اوورس میں 6وکٹوں کے نقصان سے 123رنز اسکور کئے اورجوابی اننگز میں ڈینیل کرکٹ کلب 89رنز پر ڈھیرہ ہوگئی۔

حیدرآباداسپورٹنگ فٹبال کلب کی 73ویں سالہ تقریب
حیدرآباد۔26ڈسمبر ( راست) حیدرآباد اسپورٹنگ کلب کی بنیاد عبدالقادر عرف سید بھائی نے 1940ء میں رکھی تھی ۔ اسپورٹنگ کلب نے اپنے ملک کو 6نامی گرامی اولمپینس کی بین الاقوامی کھلاڑی کے ساتھ ریاست کے ہر شعبہ کو مسلسل 73برسوں سے فٹبال کھلاڑی فراہم کررہاہے ۔ ملک کے اس قدیم کلب نے 29ڈسمبر 2013ء کو اس کے 73سال مکمل ہونے پر ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس کی صدارت ڈاکٹر محمد علی رفعت آئی اے ایس صدر اے پی فٹبال اسوسی ایشن و سکریٹری جی پی پال گُنا کریں گے ۔