حیدرآباد 28 اگست ( سیاست نیوز) بلارم کے سیٹیزن کو آپریٹیو بینک میں آج ہیلمٹ پہنے ایک شخص نے بندوق کی نال پر بینک کے ملازمین کو دھمکاکر 9.5 لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔ یہ واقعہ رات 8 بجے کے قریب پیش آیا ۔ یہ بینک رات 7 بجے تک کام کرتا ہے ۔ بینک ملازمین کام کی تکمیل کے بعد گھر واپس جانے کی تیاری کررہے تھے کہ ہیلمٹ پہنا ہوا ایک شخص بینک میں داخل ہوا اور بندوق دکھا کر رقم لوٹ کر فرار ہوگیا ۔بینک کے دور ملازمین نے میاں پور پولیس میں اس واقعہ کی شکایت درج کروائی ۔ رات دیر تک بھی پولیس کو مفرور شخص سے متعلق کوئی سراغ دستیاب نہیں ہوا ۔