بلارم میں خاتون کی پھانسی کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ بلارم میں ایک خاتون نے مشتبہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ جیوتی جو بلارم علاقہ کے ساکن یادو کی بیوی تھی، کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔