کوچی ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بلائنڈ ایشیا کرکٹ ٹی 20 کپ کے فائنل میں ہندوستان نے بصارت سے محروم کھلاڑیوں کی پاکستانی ٹیم کو 45 رنز سے شکست دے کر ایشین چمپین کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 208رنز بنائے اور پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 209رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم 209 رنز کے تعاقب میں صرف 163 رنز ہی بنا پائی۔ہندوستان کی جانب سے دیپک ملک نے 40رنز سکور کئے جبکہ کیتل پٹیل نے 34رنز بنائے۔ پاکستان گروپ میچ میں ہندوستان کو شکست دے چکا تھا تاہم پاکستانی ٹیم فائنل میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکی۔
فارمیٹ بدل گیا ہے
نتائج بھی بدل جائیں گے: اظہر علی
ویلنگٹن ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹی 20 سیریز میں جو ہو گیا سو ہو گیا،اب فارمیٹ بدل رہا ہے،نتائج بھی بدلیں گے۔ویلنگٹن میں انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ مثبت کرکٹ کھیلا جائے ۔