حیدرآباد 2مئی (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی )حدود میں قواعد کی خلاف ورزی اور لائسنس کے بغیرچلائے جانے والے ڈرائیونگ اسکولس پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے توجہ مرکوز کردی ہے ۔اندرون ہفتہ 50کاروں کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔مزید سات دنوں میں یہ کاروائی جاری رہنے کی اطلاع پر بقیہ اسکولس کے مالکین نے اسکولس کو بند کردیا ۔حیدرآباد ، رنگاریڈی، میڑچل کے حدود میں تقریبا سو ڈرائیونگ اسکولس پر چھاپے مارے گئے اور 50کاروں کو ضبط کرلیا گیا اور ڈرائیونگ اسکولس کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک افسر نے کہاکہ حیدرآباد میں 82ڈرائیونگ اسکولس کی اجازت دی گئی ۔ان اسکولس کے مالکین اسکولس چلانے کے لئے لائسنس رکھتے ہیں۔تاہم ایسے 50اسکولس بھی ہیں جن کے مالکین کے پاس لائسنسں نہیں ہے ۔اس سلسلہ میں ان اسکولس کا پتہ چلانے اور ان کے خلاف کاروائی کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سکندرآباد، ملک پیٹ،سنٹرل خیریت آباد،ویسٹ زون میں یہ ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ان ٹیموں نے 25کاروں کو ضبط کرلیا ۔آنے والے دنوں میں اسی طرح کی مہم جاری رہے گی۔