بغداد ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے قریب آج بازاروں میں سلسلہ وار بم حملوں سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی عہدیداروں نے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں سے دارالحکومت کے شمال میں تیل کے کلیدی ٹاؤن پر سنی قبضہ کو بڑی حد تک ختم کردیا ہے۔ اس دوران بغداد کے قریب مختلف مقامات پر بیک وقت کئی دھماکے ہوئے جن سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔