بغداد ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وسطی بغداد میں ایک ہاسپٹل کے قریب ہوئے کار بم دھماکے میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ اتفاق کی بات یہ ہیکہ کار بم دھماکہ جولائی میں ہوئے ایک دھماکے کے مقام پر ہی ہوا جس میں 300 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کار میں دھماکو مادہ رکھا ہوا تھا جو دھماکے سے پھٹ پڑی جس کی وجہ سے آس پاس واقع دکانات میں بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7بتائی گئی ہے جبکہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔