بغداد میں شدید گرمی ، تعطیلات کا اعلان

بغداد۔ 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں شدید گرمی کے باعث حکومت نے چار دن سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے کئی شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے شہری ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کر رہے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کے باعث لوگ ندیوں اور تالابوں کا رخ کر رہے ہیں ۔