بغداد میں سینئر سنی قائد کا اغوا

بغداد ۔26 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کچھ مسلح افراد نے جو فوجی لباس میں ملبوس تھے ، بغداد کے ایک سینئر سنی قائد کے مکان پر دھاوا کیا اور اُن کے ساتھ اُن کے کئی گارڈس کا بھی اغوا کرلیا۔ دریں اثناء ایک پولیس کرنل نے بتایا کہ گزشتہ شب مسلح افراد نے بغداد کی صوبائی کونسل کے سربراہ ریاض الحداد اور اُن کے چار مسلح گارڈس کااغوا کرلیا اور انھیں نامعلوم مقام لے گئے ۔ کونسل کے ایک عہدیدار نے بھی اس کی توثیق کی ۔