بغدا د۔ 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراقی دارالحکومت میں ایک خودکش بمبار نے حکومت کے حامی اور دولت اسلامیہ گروپ داعش کے مخالفین کے ہجوم میں دھماکہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم سے کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس حملہ سے عسکریت پسند ی کے خلاف لڑائی جاری رکھنے حکومت عراق کی کوششوں کو زبردست دھکہ لگا ہے۔ یہ خودکش بمبار داعش کے مخالف چھاپہ ماروں کے درمیان پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جہاں انہیں ماہانہ تنخواہ ادا کی جارہی تھی۔ اس کے اچانک دھماکہ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔