بغداد ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسندوں نے آج سلسلہ وار حملے کرتے ہوئے عراقی دارالحکومت بغداد میں شیعہ علاقوں کو نشانہ بنا کر کم از کم 38 افراد ہلاک کردیئے اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ مہلک ترین حملہ شمالی ڈولائی علاقہ میں کمرشیل مقام کے پاس پیش آیا جہاں پارکنگ میں کھڑی کو کاروں کو بم دھماکوں سے بیک وقت اڑا دیا گیا، جس سے 14 شہری ہلاک اور 34 دیگر زخمی ہوئے۔ مشرقی علاقہ تلبیہ میں ایک خودکش بمبار نے اپنی دھماکو مادے سے لدی کار پولیس چیک پوائنٹ میں گھسادی جس میں کم از کم 12 ہلاکتیں ہوئیں۔