بغداد میں بم دھماکے ،10 افراد ہلاک :پولیس

بغداد یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام )بغداد کے دو اضلاع میں بم دھماکوں سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر 29 زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور ہسپتال کے ذرائع کے بموجب شمالی صدر سٹی میں ایک کار بم دھماکہ ہوا یہ شہر نماز جمعہ کے بعد عام طور پر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 21 زخمی ہوگئے جبکہ وسطی فولانی چوک کے قریب مسجد کے روبرو بیک وقت تین بم دھماکے ہوئے ۔وسطی فولانی چوک میں تین افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے۔دارالحکومت بغداد خودکش حملوں ،کار بم دھماکوں اور فوج کو نشانہ بناکر ترقی یافتہ دھماکو آلوں سے کئے جانے والے دھماکوں سے حالیہ عرصہ میں دہلتا رہا ہے ۔