بغداد ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا کہ آج سلسلہ وار بم دھماکوں میں دارالحکومت بغداد میں مارکیٹ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مہلک ترین حملہ شمال مغربی بغداد کے ضلع شولا کی ایک مارکیٹ کے اندر آج صبح پیش آیا جہاں پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔